۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ڈاکٹر شفقت شیرازی

حوزه/ ایم ڈبلیو ایم شعبۂ اصفہان ایران کے تحت شہید قائد کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ڈاکٹر شفقت شیرازی نے کہا کہ ملت تشیع متحد ہے، دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم شعبۂ اصفہان ایران کے تحت شہید قائد کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ڈاکٹر شفقت شیرازی نے کہا کہ ملت تشیع متحد ہے، دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے متنازعہ بل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے علمائے کرام سے 16 اگست کو اسلام آباد میں منعقدہ علماء و ذاکرین کانفرنس میں بھرپور طریقے سے شرکت کرنے کی اپیل بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین شعبۂ اصفہان کے زیر اہتمام شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی پینتیسویں برسی بعنوان افکار شہید حسینی منعقد ہوئی۔

اس موقع پر سربراہ مجلس علمائے امامیہ پاکستان و سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے خطاب میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ شہید قائد کی زندگی کا مطالعہ انسان میں انقلاب برپا کر دیتا ہے۔ شہید قائد نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ایک شناخت اور مقام رکھتے تھے اور آپ کی شہادت سے پورا عالمِ اسلام متاثر ہوا ہے۔

پاکستان کے معروضی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک شرپسند اقلیتی گروہ جو قیامِ پاکستان کے ہی خلاف تھا وہ آج پاکستان کا مالک بن چکا ہے۔ قائد شہید علامہ عاف حسینی ؒ نے بھی اس گروہ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا اور آج ہم سب قائد شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے متحد ہیں اور ساری ملت تشیع متحد ہے، ہم دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملت تشیع کے تمام علماء و زعما سب ایک ساتھ ہیں اور اس بے بنیاد بل کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور 16 اگست کو اسلام آباد میں منعقدہ علماء و ذاکرین کانفرنس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

آخر میں انہوں نے اس کانفرنس میں تمام علماء سے بھرپور شرکت کی اپیل کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .